کک پر گیند شائق کے منہ پر جالگی ایمباپے نے معافی مانگ لی

ورلڈکپ کا فائنل 18 دسمبر کو لوسیل اسٹیڈیم میں فرانس اور ارجنٹائن کے درمیان کھیلا جائے گا


ویب ڈیسک December 16, 2022
ورلڈکپ کا فائنل 18 دسمبر کو لوسیل اسٹیڈیم میں فرانس اور ارجنٹائن کے درمیان کھیلا جائے گا (فوٹو: ٹوئٹر)

قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ میں مراکش کے خلاف میچ سے قبل وارم اپ ہونے کے دوران کیلین ایمباپے کی زوردار کک پر گیند فرنچ شائق کے منہ پر جالگی، جس سے وہ زخمی ہوگئے۔

فرنچ اسٹرائیکر ایمباپے فوراً رکاوٹ عبور کرتے ہوئے اسٹینڈ میں مذکورہ شائق کے پاس پہنچے اور خیریت دریافت کرنے کے ساتھ معذرت بھی کی۔ شائق نے اپنا چہرہ دونوں ہاتھوں سے تھاما ہوا تھا جبکہ قریب میں موجود دیگر افراد ان کو سہارا دئیے ہوئے تھے۔

ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے تاہم میچ میں شکست دینے کے بعد فرانسیسی کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف نے مراکشی پلئیرز اور انتظامیہ کی تعریف کرتے ہوئے انہیں تسلی دی۔

مزید پڑھیں: فیفا ورلڈکپ؛ فرانسیسی فٹبالر ایمباپے نے مراکش کی جرسی کیوں پہنی؟

واضح رہے کہ ارجنٹینا اور فرانس کے درمیان فیفا ورلڈکپ کا فائنل 18 دسمبر کو لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسری پوزیشن کے لیے کروشیا اور مراکش کی ٹیمیں 17 دسمبر کو خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں