کراچی منگھو پیر سے 2 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

سہراب گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلے میں کالعدم تحریک طالبان سواتی گروپ کا اہم کارندہ امین متن مارا گیا۔


ویب ڈیسک April 02, 2014
منگھوپیر سے ملنے والی لاشوں کی شاخت نہیں ہو سکی ہے، پولیس۔ فوٹو: فائل

منگھو پیر کے علاقے میانوالی کالونی سے 2 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں جب کہ سہراب گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلے میں کالعدم تحریک طالبان سواتی گروپ کا اہم کارندہ مارا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے منگھو پیر کی میانوالی کالونی سے 2 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں، دونوں کو اغوا کرنے کے بعد تشدد کا نشانا بنایا گیا اور پھر قتل کر کے چلتی گاڑی سے نیچے پھینک دیا گیا۔ دونوں افراد کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے جن کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جس کے بعد ہی ان کی شناخت واضح ہو سکے گی۔

دوسری جانب سہراب گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلے میں کالعدم تحریک طالبان سواتی گروپ کا اہم کارندہ امین متن مارا گیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ امین متن پولیس کو دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔ امین سوات میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کے بعد کراچی منتقل ہو گیا تھا اور اس نے سہراب گوٹھ میں اپنا ٹھکانا قائم کر رکھا تھا جہاں سے وہ کارروائیاں کیا کرتا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں