کراچی ٹیسٹ پاکستان کو میچ سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا

امام الحق پریکٹس کے دوران انجری کا شکار ہوگئے


Sports Reporter December 16, 2022
امام الحق پریکٹس کے دوران انجری کا شکار ہوگئے (فوٹو: ٹوئٹر)

انگلینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ میچ سے قبل پاکستانی ٹیم کیلئے بری خبر آگئی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ٹریننگ کے دوران قومی ٹیم کےاوپنر اور مستند بیٹر امام الحق انجری کا شکار ہوگئے، انہیں پریکٹس کے دوران ہمسٹرنگ کی شکایت ہوئیم جس کے باعث وہ میدان چھوڑ کر باہر چلے گئے۔

خیال ہے کہ وہ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے جبکہ ان کی جگہ سابق ٹیسٹ کپتان اور سینئر بیٹر اظہر علی کو شامل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: اظہر علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

واضح رہے کہ جمعہ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے اظہر علی نے آگاہ کیا تھا کہ کراچی ٹیسٹ میرے کیرئیر کا آخری ٹیسٹ ہوگا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ ہفتے سے کراچی میں شروع ہوگا، انگلش ٹیم کو سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں