تحریک انصاف اور پنجاب حکومت عوام کو روند رہی ہے حمزہ شہباز
حکومت غائب ہے اور من مانی قیمتوں پر آٹا فروخت کیا جا رہا ہے،اپوزیشن لیڈر
اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ سیاست بازی کرتے کرتے تحریک انصاف اور اسکی حکومت عوام کو روند رہی ہے۔
آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر بیان دیتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہان تھا کہ پنجاب میں چکی کے آٹے کی قیمت عام لوگوں کی دسترس اور قوت خرید سے باہر ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت غائب ہے اور من مانی قیمتوں پر آٹا فروخت کیا جا رہا ہے،گندم کی قیمتوں میں تقریباً روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہو رہا ہے جس وجہ سے آٹا مہنگا ہو رہا ہے،سستا آٹا اسکیم کو موجودہ پنجاب حکومت نے عوام کے پیٹ پر لات مار کر ٹھپ کر دیا۔
حمزہ شہباز کاکہنا تھا کہ حکومت غریب آدمی کو ہونے والے درد کو محسوس کرے اور انہیں فوری ریلیف فراہم کرے،سیاسی میدان میں مقابلہ ہوتا رہے گا پہلے آپ اپنی بنیادی ذمہ داریاں پوری کریں۔