بھارتی اداکارہ کو منی لانڈرنگ کیس میں تفتیشی ایجنسی نے طلب کرلیا

راکل پریت سنگھ سے رانا داگوپتی اور دیگر دس افراد کے ساتھ پانچ سالہ پرانے کیس پر پچھلے برس بھی تفتیش کی گئی


ویب ڈیسک December 16, 2022
فوٹو: فائل

بھارتی اداکارہ راکل پریت سنگھ کو منشیات سے متعلقہ منی لانڈرنگ کیس میں پولیس تفتیشی ایجنسی نے طلب کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اس سے قبل تیلگو فلم انڈسٹری کے متعدد افراد سے پوچھ گچھ کی ہے اور پریت سنگ کو پیر کے روز طلب کیا گیا ہے۔

راکل پریت سنگھ سے رانا داگوپتی اور دیگر دس افراد کے ساتھ پانچ سالہ پرانے کیس پر پچھلے برس بھی تفتیش کی گئی تھی۔







View this post on Instagram


A post shared by Rakul Singh (@rakulpreet)






تلنگانہ ایکسائز اور پروہیبیشن ڈیپارٹمنٹ نے 2017 میں 30 لاکھ انڈین روپے کی منشیات پکڑی تھی اور پریت سنگھ کا تعلق بھی اس منشیات سے ظاہر کیا گیا تھا۔

اداکارہ کے ساتھ بھارت راشٹرا سامیتی کے ایم ایل اے پائلٹ روہت ریڈی کو بھی ایک دوسرے کیس میں سمن بھجوائے گئے ہیں۔

روہت ریڈی پر الزام ہے کہ اس نے دیگر دو افراد کے ساتھ ایک فلمی شخصیت کی پارٹی میں شرکت کی تھی جہاں منشیات کو استعمال کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں