ملک کے بڑے ایئرپورٹس پر مسافروں کو انٹرنیٹ کی مفت سہولت فراہم کردی گئی

ٹیلی کام کمپنی سے معاہدے کے تحت اسلام آباد، کراچی اور لاہور سمیت 6 ایئرپورٹس پر انٹرنیٹ کی مفت سہولت فراہم کی گئی ہے


ویب ڈیسک April 02, 2014
آئندہ چند روز میں انٹرنیٹ کی سہولت ملک کے دیگر ایئرپورٹس پر بھی مہیا کردی جائے گی، ترجمان سول ایوی ایشن فوٹو: فائل

ملک بھر کے 6 بڑے ایئر پورٹس پر مسافروں کو انٹرنیٹ کی مفت سہولت مہیا کردی گئی ہے۔

سول ایوی ایشن کے ترجمان کے مطابق ایئرپورٹس پر لوگوں کو انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کے لئے ایک ٹیلی کام کمپنی سے معاہدہ ہوا ہے جس کے بعد اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، ملتان اور فیصل آباد کے ایئرپورٹس پر لوگوں کو انٹرنیٹ کی مفت سہولت مہیا کردی گئی ہے جبکہ آئندہ چند روز میں یہ سہولت ملک کے دیگر ایئرپورٹس پر بھی مہیا کردی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں