ملک کے بڑے ایئرپورٹس پر مسافروں کو انٹرنیٹ کی مفت سہولت فراہم کردی گئی
ٹیلی کام کمپنی سے معاہدے کے تحت اسلام آباد، کراچی اور لاہور سمیت 6 ایئرپورٹس پر انٹرنیٹ کی مفت سہولت فراہم کی گئی ہے
ملک بھر کے 6 بڑے ایئر پورٹس پر مسافروں کو انٹرنیٹ کی مفت سہولت مہیا کردی گئی ہے۔
سول ایوی ایشن کے ترجمان کے مطابق ایئرپورٹس پر لوگوں کو انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کے لئے ایک ٹیلی کام کمپنی سے معاہدہ ہوا ہے جس کے بعد اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، ملتان اور فیصل آباد کے ایئرپورٹس پر لوگوں کو انٹرنیٹ کی مفت سہولت مہیا کردی گئی ہے جبکہ آئندہ چند روز میں یہ سہولت ملک کے دیگر ایئرپورٹس پر بھی مہیا کردی جائے گی۔