انسانی اسمگلنگ میں ملوث اشتہاری ملزم لاہور سے گرفتار
ملزم کے خلاف امیگریشن آرڈیننس اور اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت پہلے بھی مقدمہ درج تھا، ایف آئی اے
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے پنجاب زون ون کے اینٹی ہیومین ٹریفکنگ سرکل نے نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار کیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے بیرون ملک امریکا امیگریشن کا جھانسہ دے کر شہری 56 لاکھ روپے بٹورے اور پھر منظر عام سے غائب ہوگیا تھا جس پر متاثرہ شخص نے مقدمہ اندراج کیلیے درخواست دائر کی۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف درخواست دائر ہونے اور فراہم کیے گئے شواہد کے بعد ملزم کی تلاش شروع کی گئی اور کئی روز کی محنت کے بعد اُسے لاہور سے گرفتار کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ملزم کے خلاف امیگرین آرڈیننس اور اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج تھا، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔