مادھوری ڈکشت نے بالی ووڈ کی پہلی متاثرکن اداکارہ کا خطاب حاصل کرلیا

انسپائریشنل وومن فاؤنڈیشن سمیت ان تمام افراد کی شکر گزار ہوں جنھوں نے مجھے اس اعزاز کے لئے منتخب کیا، مادھوری

آج خواتین اور مردوں کو برابری کی سطح پر کام کرتے دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہوتی ہے، اداکارہ۔ فوٹو: فائل

بھارت کی لیجنڈری اداکارہ مادھوری ڈکشت نے بالی ووڈ کی پہلی متاثرہ کن اداکارہ کا خطاب حاصل کر لیا ہے۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مادھوری ڈکشت کو بالی ووڈ کی پہلی متاثرکن اداکارہ کا خطاب لندن میں تیسرے بریڈفورڈ انسپائریشنل وومن ایوارڈ کے موقع پر دیا گیا۔ متاثر کن اداکارہ کا خطاب حاصل کرنے کے بعد مادھوری ڈکشت کا اپنے ایک پیغام میں کہنا تھا کہ انسپائریشنل وومن فاؤنڈیشن سمیت ان تمام افراد کی شکر گزار ہوں جنھوں نے مجھے اس اعزاز کے لئے منتخب کیا، پورے فلمی کیرئیر کے دوران خواتین کو مردوں کے مساوی حقوق دلانے اور انھیں بااختیار بنانے کے لئے آواز بلند کی، آج خواتین اور مردوں کو برابری کی سطح پر کام کرتے دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہوتی ہے، اسی طرح سے ایک ساتھ کام کرکے پوری دنیا کی خواتین کو با اختیار بنایا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس ہندی سینما کے 100 سال مکمل ہونے پر بریڈ فورڈ انسپائریشنل وومن ایوارڈز کے موقع پر بالی ووڈ کی متاثرکن اداکارہ کی کیٹگری بھی شامل کی گئی تھی۔
Load Next Story