بدقسمتی سے کالعدم ٹی ٹی پی نے سرحد پار محفوظ پناہ گاہیں تلاش کرلیں وزیر خارجہ
ی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کیخلاف بڑے پیمانے پر فوجی آپریشنز کیے اور پاکستان کو دہشت گردوں سے پاک کیا، بلاول
وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی آپریشنز کیے مگر بدقسمتی سے ٹی ٹی پی کو سرحد پار محفوظ پناہ گاہیں فراہم کی گئیں۔
نیویارک میں سانحہ آرمی پبلک اسکول کی آٹھویں برسی سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ آج کی تقریب آرمی پبلک اسکول پشاور پر حملے کی یاد میں ہے، جس میں 132 بچے اور 8 اساتذہ و اسٹاف ارکان شہید ہوئے، دہشت گرد حملے کی ذمہ داری کالعدم ٹی ٹی پی نے قبول کی۔
مزید پڑھیں: سانحہ آرمی پبلک اسکول کو 8 برس بیت گئے
انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی کو سلامتی کونسل اور دیگر رکن ممالک نے دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہوا ہے، ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کیخلاف بڑے پیمانے پر فوجی آپریشنز کیے گئے، آپریشنز کامیاب ہوئے اور پاکستان کی سرزمین دہشت گردوں سے پاک ہوگئی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ بدقسمتی سے کالعدم ٹی ٹی پی نے سرحد پار محفوظ پناہ گاہیں تلاش کرلیں، ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے خاتمے کیلیے عالمی برادری کا عزم ضروری ہے۔