12 سالہ بچی کو تین سال تک زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

ملزم کی شناخت سلمون پال کے نام سے ہوئی جو بچی کا قریبی رشتے دار ہے، پولیس


نعمان شیخ December 16, 2022
فوٹو ایکسپریس

پنجاب پولیس نے 12 سالہ بچی سے تین سال تک زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا جو متاثرہ کا قریبی رشتے دار ہے۔

ایکسیرپسی نیوز کے مطابق ایس پی کینٹ رضا تنویر کی ہدایت پر پولیس نے تھانہ فیکٹری ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے 12 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا۔

اے ایس پی ڈیفنس سدرہ خان نے بتایا کہ ملزم سلمون پال تین سال سے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا، جو بچی کا قریبی رشتہ دار ہے، ملزم بچی کو اسکول سے واپسی اپنے گھر لے جا کر ورغلاتا اور زیادتی کرتا تھا۔

سدرہ خان نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔

متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں ملزم سلمون پال کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایس پی کینٹ رضا تنویر نے بتایا کہ بچوں و خواتین کا جنسی استحصال کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |