کراچی میں مسلح افراد نے نئی گاڑیوں میں بھی وارداتیں شروع کردیں

مسلح افراد خود کو پولیس اہلکار ظاہر کر کے بزرگ شہری سے 3 لاکھ روپے چھین کر لے گئے


Sajid Rauf December 17, 2022

شہر قائد میں ڈکیتوں نے موٹرسائیکل کے بعد اب نئی گاڑیوں میں بھی وارداتیں شروع کردیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیوکراچی صنعتی ایریا سیکٹر 12 بی میں کار سوار مسلح ملزمان بزرگ شہری سے ساڑھے 3 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوئے۔ پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ۔

پولیس حکام کے مطابق نیو کراچی سیکٹر 12 بی پلاٹ نمبر12 کے قریب کارسوار نامعلوم مسلح ملزمان نے بزرگ شہری سے 3لاکھ پچاس ہزار روپے چھینے اور فرار ہوگئے۔ واردات کے وقت سفید رنگ کی گاڑی میں سوار ملزمان کو متاثرہ شخص ذوالفقار کو اپنے پاس بلاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

گاڑی میں بیٹھے مسلح افراد نے قریب آتے ہی بزرگ شہری کی تلاشی لی اور جیب سے نکلنے والے پیسے چھیت پر اپنے پاس رکھ لیے۔ متاثرہ شخص نے بتایا کہ ملزمان کے پاس واکی ٹاکی (وائرلیس سیٹ) بھی موجود تھا جبکہ انہوں نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کیا۔

واردات کے مطابق متاثرہ شہری خوف کے عالم میں موقع پر ہی زمین پر گرے جنہیں مقامی افراد نے آکر اٹھایا اور پانی پلا کر پولیس کو طلب کیا۔ پولیس نے متاثرہ بزرک ذوالفقار علی محمد اکرم کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے کار سوار ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

مزید پڑھیں: کراچی کے شہری موبائل کیلئے ڈاکؤوں سے مزاحمت نہ کریں،کراچی پولیس چیف

دوسری جانب کورنگی زمان ٹاؤن میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا جسے فوری طورپرجناح اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمی کی شناخت 30 سالہ محمد عدنان ولد راجہ محمد ایوب کے نام سے کی گئی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران نامعلوم مسلح ملزمان کی جانب سے فائرنگ کے باعث پیش آیا ہے اوراس حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔