پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

پرویز مشرف پر آئین شکنی کا مقدمہ چل رہا ہے لہٰذا انہیں بیرون ملک جانےکی اجازت نہ دی جائے، درخواست گزار


ویب ڈیسک April 02, 2014
درخواست شاہد اورکزئی کی جانب سے دائر کی گئی جس میں سیکریٹری داخلہ اور پرویز مشرف کو فریق بنایاگیا ہے . فوٹو: فائل

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق درخواست شہری شاہد اورکزئی کی جانب سے دائر کی گئی جس میں سیکریٹری داخلہ اور پرویز مشرف کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سابق صدر پر خصوصی عدالت میں آئین شکنی اور غداری کا مقدمہ چل رہا ہے جو ایک سنگین جرم ہے لہٰذا انہیں بیرون ملک جانےکی اجازت نہ دی جائے۔

واضح رہے کہ خصوصی عدالت نے 2 روز قبل پرویز مشرف پر غداری کیس میں فرد جرم عائد کرتے ہوئے ان کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ سابق صدر کا ای سی ایل میں نام حکومت کی جانب سے ڈالا گیا لہٰذا ای سی ایل سے نام نکالنے یا نہ نکالنے کا فیصلہ بھی حکومت کی کرسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں