کھلاڑیوں کی انجریز پر چیئرمین پی سی بی نے میڈیا کو آڑے ہاتھوں لے لیا

میڈیا منفی سوچ والی ہیڈلائنز بند کرے، رمیز راجا


Sports Reporter December 17, 2022
میڈیا منفی سوچ والی ہیڈلائنز بند کرے، رمیز راجا (فوٹو: ٹوئٹر)

چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کھلاڑیوں کی انجریز پر میڈیا کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کہا ہے کہ انگلیںنڈ کے آنے سے ہم نے بھی مثبت کرکٹ کھیلنا شروع کردی ہے، ہم اپنی صلاحیت کے مطابق کھیل رہے ہیں، قومی کرکٹ ٹیم آخری لمحے تک مقابلہ کرنا جانتی ہے۔ میڈیا منفی سوچ والی ہیڈلائنز بند کرے۔

رمیز راجا نے کہا کہ پوری دنیا کے کرکٹرز انجری کا شکار ہوتے ہیں، ہم کھلاڑیوں کو ٹی20 سے ٹیسٹ کرکٹ میں لے کر جارہے ہیں جبکہ ٹیسٹ کرکٹ سے کھلاڑی ٹی20 میں آتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی ٹیسٹ؛ ریحان احمد انگلش ٹیم کے کم عمر ترین ٹیسٹ کرکٹر بن گئے

انہوں نےکہا کہ فاسٹ بولرز کو پانچ روزہ کرکٹ کی فٹنس برقرار رکھنے کا کہا ہے، قومی ٹیم کے ڈریسنگ روم کا ماحول شاندار ہے البتہ کھلاڑیوں کو مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے شکوہ کیا کہ ملتان ٹیسٹ میں سعود شکیل کا متنازع آؤٹ نہ دیا جاتا تو ہم جیت جاتے، اظہر علی کو ریٹائرمنٹ لینے کیلیے کوئی دباؤ نہیں ڈالا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |