کے ایم سی نے کورنگی میں تجاوزات کے نام پرشہریوں کیجانب سے خریدے گئے پلاٹ پر تعمیرمکانات توڑ ڈالے

علاقہ مکین کے ایم سی کی کارروائی کے دوران روتے اور چیختے رہے جب کہ بعض افراد بلڈوزر کے آگے بھی لیٹ گئے


ویب ڈیسک April 02, 2014
علاقے میں ساڑھے 4، 4 لاکھ روپے میں پلاٹ خریدے اور اس کی تصدیق کراچی ڈیویلوپمنٹ اتھارٹی سے بھی کرائی تھی، علاقہ مکین فوٹو؛ایکسپریس نیوز

بلدیہ عظمی کراچی کے انسداد تجاوزات سیل نے کورنگی چکرا گوٹھ میں تجاوزات کے نام پرشہریوں کی جانب سے خریدے گئے پلاٹ پر تعمیرمکانات توڑ دیئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی چکرا گوٹھ میں بلدیہ عظمی کراچی کی ہیوی مشنری نے رینجرز اور پولیس اہلکاروں کی سیکیورٹی میں سوسائٹی سیکٹر 48 جی میں حال ہی میں تعمیر ہونے والے گھروں کو مسمار کردیا۔ اس موقع پر علاقہ مکین روتے اور چیختے رہے جب کہ بعض افراد بلڈوزر کے آگے بھی لیٹ گئے تاہم پولیس اور رینجرز کے اہکاروں نے انہیں زبردستی ہٹا دیا۔

رہائشیوں نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کارروائی کو ظلم قراردیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس علاقے میں ساڑھے 4، 4 لاکھ روپے میں پلاٹ خریدے اور اس کی تصدیق کراچی ڈیویلوپمنٹ اتھارٹی سے بھی کرائی تھی۔ رہائشیوں کا کہنا تھا جب ہم نے خریدی گئی زمین پر مکانات تعمیر کرلئے تو انتظامیہ کو ہوش آیا اور انہیں توڑ دیا جو سراسرناانصافی ہے، ان کا کہنا تھا کہ عمر بھر ایک ایک پائی جوڑ کر اپنے اوراپنے بچوں کا سرچھپانے کے لئے ایک آشیانہ بنایا تھا جو آج بغیر کسی نوٹس کے توڑدیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |