لیاری گینگ وار کا سرغنہ عزیر بلوچ مزید 2 مقدمات میں بری

پراسکیوشن عزیر بلوچ کیخلاف ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا

پراسکیوشن عزیر بلوچ کیخلاف ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پولیس مقابلہ، اقدام قتل اور دھماکہ خیز مواد کے مقدمات میں لیاری گینگ وار کے عزیر جان بلوچ کو بری کردیا۔

کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نے لیاری گینگ وار کے عزیر بلوچ کیخلاف 2 مقدمات کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے عدم شواہد کی بناء پر اسے 2 مقدمات میں بری کردیا۔


اس کے شریک ملزم شاہد عرف ایم سی بی کو ایک مقدمے میں بری کیا گیا ہے۔ عزیر بلوچ کے وکیل عابد زمان ایڈوکیٹ نے موقف اپنایا تھا کہ موکل کیخلاف لگائے الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں۔ پراسکیوشن ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا ہے۔

پولیس کے مطابق عزیر بلوچ و دیگر پر پولیس مقابلہ، اقدام قتل اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزامات میں نیپیئر اور کھارادر میں مقدمات درج کئے گئے تھے۔
Load Next Story