اگر مثبت سوچ کے ساتھ ہماری وکٹیں جارہی ہیں تو مجھے مسئلہ نہیں ثقلین مشتاق

ہمارے بیٹرز مثبت سوچ کے ساتھ کھیل رہے ہیں، میں اور بیٹنگ کوچ بلے بازوں کو سپورٹ کررہے ہیں، ہیڈکوچ قومی ٹیم


Zubair Nazeer Khan December 17, 2022
فوٹو فائل

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ ہم اس اننگ میں مزید بہتر کرسکتے تھے، بابر اعظم اگر وکٹ پر رہتے تو 400 رنز ہوسکتے تھے۔

کراچی ٹیسٹ کے پہلا روز کا کھیل ختم ہونے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ثقلین مشتاق نے کہا کہ پہلی اننگز میں بابر کا آٶٹ ہونا پاکستان کےلیے اچھا نہیں تھا، اگر وہ وکٹ پر رہتے تو 400 رنز کرسکتے تھے، یہ ٹوٹل برا نہیں ہے،ہمیں اچھی بولنگ کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ اپنے طریقے سے ہی کھیلے گا،ہمیں اچھی بولنگ کرنی ہے، پچ وقت کے ساتھ مزید سلو ہوگی، مارک ووڈ شاٹ بال سے آٶٹ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی ٹیسٹ کا پہلا روز: قومی ٹیم 304 رنز پر آل آوٹ

ثقلین مشتاق نے کہا کہ ہمارے بیٹرز مثبت سوچ کے ساتھ کھیل رہے ہیں، اگر مثبت سوچ کے ساتھ وکٹیں جارہی ہیں تو مجھے مسٸلہ نہیں، رضوان جس گیند پر آٶٹ ہوٸے اس پر چھکا بھی لگ سکتا تھا، میں اور بیٹنگ کوچ بلے بازوں کو سپورٹ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر 200 رنز تک ان کو روک لیا تو ہمارا میچ میں اچھا موقع ہے، پاکستان کی زمین بہت ذرخیز ہے ، فخر کی بات ہے کہ پاکستانی دوسرے ملکوں سے بھی کھیل رہے ہیں ، انگلینڈ کے ریحان احمد نے بہت اچھی بولنگ کی، میری دعاٸیں اس کے ساتھ ہیں'۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں