عمران خان اب دوبارہ کبھی وزیر اعظم نہیں بن سکتے شرجیل میمن

عمران خان کی روزی روٹی پنجاب حکومت سے چل رہی ہے، وہ اسمبلی نہیں توڑے گا، صوبائی وزیر اطلاعات


کے ایم عباسی December 17, 2022
فائل فوٹو

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران پہلی اور آخری بار وزیر اعظم بنے اب وہ دوبارہ کبھی وزیر اعظم نہیں بن سکتے۔

کراچی پریس کلب میں کراچی یونین آف جرنلسٹ کی دعوتِ حلیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان میں سچ سننے کی جرأت نہیں اس لیے اپنے دور میں پی ٹٰ آئی نے چینل مالکان کو گرفتار کروایا اور میڈیا کے اشتہارات بند کیے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اپنے مخالفین کا کبھی بُرا نہیں سوچتی اور تنقید کو برداشت کرتی ہے، کراچی یونین آف جرنلسٹ نے ہمیشہ آمروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان اسمبلی نہیں توڑے گا، عمران کے دانے کھانے کے اور کھانے کے اور ہیں، عمران خان کی روزی روٹی پنجاب حکومت سے چل رہی ہے اور اُن کے اتحادی خود بول رہے ہیں کہ عمران خان کا کوئی کردار نہیں ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کے پی اور پنجاب کی اسمبلی حکومت خود نہیں توڑنا چاہتی جبکہ عمران کے کہنے پر پرویز الہی اسمبلی نہیں توڑے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں