اراکین لکھ کر دیں تو وزیراعلیٰ کو اعتماد کے ووٹ کا کہا جاسکتا ہے گورنر کے پی

وفاقی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، آئین و قانون پر عمل درآمد ہوگا، گورنر کے پی

فوٹو فائل

گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کا کہنا ہے اگر ارکان اسمبلی وزیراعلی خیبرپختونخوا سے اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے لکھیں تو پھر وزیراعلی کو اعتماد کا ووٹ لینے کے بارے میں کہا جاسکتا ہے۔

قیوم اسپورٹس کمپلیکس میں وکلاء کے لیے منعقدہ اسپورٹس گالا تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ملکی حالات ٹھیک ٹھاک ہیں کچھ نہیں ہونے والا، وفاقی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، آئین و قانون پر عمل درآمد ہوگا۔


انہوں نے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا کو اعتماد کا ووٹ لینے کے حوالے سے نہیں ہوگا اگر ارکان اسمبلی لکھ کر دیں تو پھر اعتماد کے ووٹ کا کہا جاسکتا ہے، جو بھی کرنا ہوا آئین و قانون کے مطابق کروں گا، اسمبلی تحلیل نہیں کرنی چاہیے اور میں گورنر راج کے حق میں نہیں ہوں۔

حاجی غلام علی نے کہا کہ اسمبلیوں سے استعفے سمجھ سے بالاتر ہے، اسمبلی توڑنے کے لیے نہیں ہوتیں اسبملیوں کو اپنا کام کرنے دینا چاہیے، وزیراعلی ٰپنجاب چوہدری پرویز الہی سے جمہوریت کی مضبوطی کے حوالے سے بات ہورہی ہے، ملک میں پہلے مردم شماری اس کے بعد انتخابات ہونگے۔
Load Next Story