سعودی عرب نے ڈیڑھ ارب ڈالر تحفے میں دیئے وزیراعلی شہباز شریف

شہبازشریف چنیوٹ کے ہاکی گراؤنڈ میں بنائے گئے جلسہ گاہ پنچے تو اسٹیج پر چڑھتے ہی تیز ہواؤں سے میدان میں لگا ٹینٹ گر گیا

سعودی عرب نے تحفے میں دی گئی امداد پر ہم سے کوئی تقاضہ نہیں کیا، شہبازشریف فوٹو؛ایکسپریس نیوز

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کو ڈیڑہ ارب ڈالر تحفے میں دیئے اور اس کے بدلے ہم سے کسی قسم کا تقاضہ نہیں کیا گیا۔

چنیوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ 2008 میں جب ہم سعودی عرب سے واپس آئے تو پنجاب کے عوام نے آنکھں بند کرکے نواز شریف کو ووٹ دیئے، پنجاب میں حکومت بنائی تو چنیوٹ میں رجوعہ منصوبے پر کرپشن کا کیس سامنے آیا کہ پرویز مشرف اور چوہدری پرویز الہی نے مل کر امریکا میں ایک گمنام پاکستانی کمپنی کو بغیر کسی ٹینڈر کے یہ منصوبہ دے دیا۔


شہبازشریف نے کہا کہ رجوعہ میں لوہے کا بڑا ذخیرہ موجود ہے جسے ایک ماہ میں تلاش کریں گے، مجھے امید ہے رجوعہ میں لوہے کے علاوہ گیس اور پیٹرولیم کے بھی اربوں ڈالر کے ذخائر موجود ہیں جس سے پاکستان اتنی ترقی کرے گا کہ اسے کسی دوسرے ملک سے قرضہ مانگنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے چینی کمپنی سے گزارش کی ہے کہ منصوبے کی تکمیل کے لئے 18 ماہ کا جو معاہدہ کیا گیا ہے ہوسکے تو اس منصوبے کو 10 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے۔

اس سے قبل جب وزیر اعلی پنجاب چنیوٹ کے ہاکی گراؤنڈ میں بنائے گئے جلسہ گاہ پنچے تو اسٹیج پر چڑھتے ہی تیز ہواؤں سے میدان میں لگا ٹینٹ گر گیا جس پر وزیراعلی برہم ہوگئے تاہم اس دوران وہاں موجود منتظمیں نے بانسوں کی مدد سے ٹینٹ کو دوبارہ اوپر کیا۔
Load Next Story