فواد چوہدری نے اسمبلیوں کی تحلیل کیلیے 6 دن تاخیر کی وجہ بتا دی
اسمبلیوں کی تحلیل کے اعلان سے ن لیگ کو شدید صدمہ پہنچا اور اب وہ دھاڑیں مار مار کر بین ڈال رہے ہیں، رہنما پی ٹی آئی
سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر فواد چوہدری نے اسمبلیاں توڑنے کیلے 6 دن کی مہلت کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ 'چھ دن کا وقفہ (تاخیر) اس لئے کیوں کہ اس دوران ہم قومی اسمبلیوں کے استعفوں کیلئے کاروائی کرنی ہے'۔
مزید پڑھیں: عمران خان کا 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان
انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں کی تحلیل کے اعلان سے ن لیگ کو شدید صدمہ پہنچا اور اب وہ دھاڑیں مار مار کر بین ڈال رہے ہیں۔
چھ دن کا وقفہ اس لئے کیوں کہ اس دوران ہم قومی اسمبلیوں کے استعفوں کیلئے کاروائ کرنی ہے https://t.co/ptKv8gsxGQ
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ خطاب کرتے ہوئے جمعے 23 دسمبر کو دونوں صوبوں کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کیا اور ساتھ یہ بھی کہا کہ استعفوں کی تصدیق کے لیے ہم 123 اراکین قومی اسمبلی جائیں گے اور استعفوں کی تصدیق کے لیے اسپیکر سے منظوری کا مطالبہ کریں گے۔