میچ کے دوران خود بیلز گرنے اور اسٹمپ روشن ہونے پر سب دم بخود

سوشل میڈیا پر واقعے کو کسی بھوت کی کارروائی قرار دیا جانے لگا


Sports Desk December 18, 2022
سوشل میڈیا پر واقعے کو کسی بھوت کی کارروائی قرار دیا جانے لگا۔ فوٹو: ٹوئٹر

بگ بیش میچ کے دوران خود سے بیلز گرنے اور اسٹمپ روشن ہونے پر سب دم بخود رہ گئے۔

برسبین ہیٹ سے میچ میں میلبرن رینیگیڈز کے نک میڈنسن نے نویں اوور کے دوران مارک اسکیٹی کی گیند کو پل کرنا چاہا مگر اس میں وہ ناکام رہے، جیسے ہی انھوں نے مڑ کر دیکھا تو حیران رہ گئے کیونکہ نہ صرف ایک بیل گری ہوئی تھی بلکہ اسٹمپ بھی روشن تھی، وہ سمجھے کہ ہٹ وکٹ کا شکار ہوئے ہیں، اس لیے میدان سے رخصت ہونے لگے۔

تاہم ری پلیز میں واضح ہوا کہ میڈنسن کے بیٹ یا پاؤں نے اسٹمپس کو بالکل نہیں چھوا جبکہ گیند بھی کافی دوری سے گزری، اس مسٹری نے تمام پلیئرز، کمنٹیٹرز اور شائقین کو دم بخود کردیا۔

سوشل میڈیا پر اسے کسی بھوت کی کارروائی قرار دیا جانے لگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں