متحدہ کی سیاست کامقصد مفادات کاحصول نہیں ہےالطاف حسین

سانحہ بلدیہ پرمتاثرین کی مددکیلیے سوائے ایم کیوایم کے کوئی جماعت میدان میں نہیںآئی


Express Desk September 15, 2012
سانحہ بلدیہ پرمتاثرین کی مددکیلیے سوائے ایم کیوایم کے کوئی جماعت میدان میں نہیںآئی، فوٹو : فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کہاہے کہ بلدیہ ٹاؤن میں ہولناک آتشزدگی میں سیکڑوں افرادکی شہادت کے سانحہ پر متاثرین کی مددکیلیے سوائے ایم کیوایم کے کوئی جماعت میدان میں نہیں آئی۔

انھوں نے یہ بات آج سکھرمیں سیلاب زدگان کی امدادکیلیے ایم کیوایم کی جانب سے قائم کیے گئے ریلیف کیمپ میں موجودعہدیداروں ،کارکنوں اورخدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم میں انسانیت کی خدمت کادرس دیاجاتاہے اوراس کی سیاست کامقصدمفادات کاحصول نہیں بلکہ اللہ کی مخلوق کی خدمت کرناہے۔لاہوراورکراچی میں آتشزدگی کے واقعات ہوئے تومتاثرین کی مددکرنے کیلیے ایم کیوایم ہی میدان میں آئی،ایم کیوایم کے کارکنان دن رات متاثرین کی مدد میں مصروف ہیں۔

ایم کیوایم کی جانب سے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے متاثرین کودوماہ کے راشن کی فراہمی کاسلسلہ شروع کردیاگیا ہے۔ انھوں نے سکھراورگردونواح کے علاقوں میں طوفانی بارشوں اورسیلاب کے متاثرین کی دن رات امداد کرنے پر ایم کیوایم سکھرزون کے کارکنوں، ذمے داروں ، خواتین کارکنوں ، ایم کیوایم میڈیکل ایڈکمیٹی کے ڈاکٹروں اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کوزبردست خراج تحسین پیش کیااوران سے کہاکہ وہ طوفانی بارشوں اورسیلاب کے متاثرین کی ہرممکن امدادکریں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔