غیرملکیوں کو یتیم سعودی لڑکیوں سے شادی کی اجازت مل گئی

یتیم لڑکیوں کی شادی آسان کام نہیں کیونکہ ایسی لڑکیوں کیلئےمعمر، معذور یا نفسیاتی امراض میں مبتلا افراد کے رشتے آتے ہیں


ویب ڈیسک April 02, 2014
اس بات کو یقینی بنایا جائے جو لڑکے ان سے شادی کریں ان کا مقصد فلاحی رقم کا حصول نہ ہو،کمیٹی۔ فوٹو: فائل

سعودی عرب نے غیرملکی شہریوں کو یتیم سعودی لڑکیوں سے شادی کی اجازت دے دی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق غیرملکیوں شہریوں کو یتیم سعودی خواتین سے شادی کی اجازت دینے کا فیصلہ یتیموں کی دیکھ بھال کے لیے کام کرنے والی اعلیٰ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کے دوران کمیٹی کے چیرمین سمہا الغامدی کا کہنا تھا کہ یتیم لڑکیوں کی شادی آسان کام نہیں ہے کیونکہ عموما ایسی لڑکیوں کے لیے معمر، معذور یا نفسیاتی امراض میں مبتلا افراد کے رشتے آتے ہیں۔

اراکین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یتیم لڑکیوں کی شادی کے وقت اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ جو لڑکے ان لڑکیوں سے شادی کرنا چاہتے ہیں ان کا مقصد حکومت کی جانب سے ان کی فلاح وبہبود کے لئے رکھی گئی رقم کا حصول تو نہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں