دانیہ شاہ شروع سے ہی عامر لیاقت کو بلیک میل کر رہی تھی بشریٰ اقبال
عامر لیاقت کا کوئی قصور نہیں تھا، انکے ساتھ بہت زیادتی ہوئی ہے، سابقہ اہلیہ
مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے کہا ہے کہ خلع لینے والی دانیہ شاہ اور اسکے گھر والے شروع سے ہی عامر لیاقت کو بلیک میل کر رہے تھے۔
ایف آئی سائبر کرائم کی جانب سے دانیہ شاہ کی گرفتاری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بشریٰ اقبال نے کہا کہ عامر لیاقت کا کوئی قصور نہیں تھا، انکے ساتھ بہت زیادتی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خلع لینے والی دانیا شاہ اور انکی فیملی مرحوم عامر لیاقت کی جائیداد کے پیچھے ہے، سابقہ اہلیہ ہونے کے ناطے میرا بھی جائیداد پر کوئی حق نہیں لیکن میں عامر لیاقت کے حق میں کیس کیوں لڑ رہی یہ اللہ بہتر جانتا ہے اور کسی کو جواب دہ نہیں۔
بشریٰ اقبال نے کہا کہ جس نے عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو جاری کی وہ انکی اہلیہ تھی کوئی گرل فرینڈ نہیں جبکہ دانیہ کو بہت عزت بھی دی لیکن دانیہ نے ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کیا اور اپنے بیان میں بھی کہہ چکی ہے کہ میرے پاس اور بھی ویڈیوز ہیں۔
سابقہ اہلیہ کا کہنا تھا کہ اس طرح کے سائبر کرائم کے ملزم کو سزا ہونی چاہیے اور یہ ایک ٹیسٹ کیس ہے، ایسی لڑکیوں کو قانون شکنجے میں لانا چاہیے۔