شاہ رخ خان نے سلمان خان کی پسندیدہ فلم سے مداحوں کو آگاہ کردیا

فلم 2015ء میں ریلیز ہوئی تھی اور باکس آفس پر شاندار پذیرائی حاصل کرنے میں بھی کامیاب رہی تھی

فوٹو: فائل

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے مداحوں کے ساتھ ٹوئٹر پر دلچسپ گپ شپ لگائی اور مداحوں کو دبنگ اداکار کی پسندیدہ فلم سے آگاہ کیا۔

اداکار آج کل اپنی فلم 'پٹھان' کی پروموشن میں مصروف ہیں، انہوں نے کچھ وقت نکال کر ٹوئٹر پر مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے کچھ سوالات کے اپنے روایتی انداز میں دلچسپ جوابات دیے۔

ایک مداح نے اداکار سے یہ سوال پوچھا کہ سلمان خان کی کونسی فلم آپ کی پسندیدہ ہے؟

شاہ رخ خان نے مداح کے اس سوال کے جواب میں لکھا کہ مجھے فلم 'بجرنگی بھائی جان' بہت پسند ہے۔
Load Next Story