انگلینڈ کا 22 برس بعد کراچی میں میچ کھیلنا خوش آئند ہے گورنر سندھ
میچز کے دوران تماشائیوں اور شہریوں کو پیش آنے والی پریشانیوں کو مستقبل میں کم سے کم کیا جائے گا، کامران ٹیسوری
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں کھیلے جارہے پاک انگلینڈ ٹیسٹ میچز کو شہر کیلئے خوش آئند قرار دے دیا۔
ان خیالات کا اظہار گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان جاری کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز نیشنل اسٹیڈیم کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ روشنیوں کے شہر کراچی کی رونقیں بحال ہورہی ہیں، 22 برس کے بعد انگلینڈ کا کراچی میں ٹیسٹ میچ کھیلنا خوش آئند ہے۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ یہ امر خوش کن ہے کہ شائقین کی بڑی تعداد نے اسٹیڈیم کا رخ کیا، میچز کیلیے سیکورٹی پلان پر نظر ثانی کی ضرورت ہے، یہ درست ہے کہ کراچی میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران اہلیان شہر کو پریشانی کا سامنا رہتا ہے۔
انہوں نے تماشائیوں اور شہریوں کو پیش آنے والی مشکلات پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ کوشش کی جائے گی کہ میچز کے دوران شہریوں کو آئندہ کم سے کم پریشانی ہو، سیف سٹی کے پروگرام پر عملدرآمد کے لیے کوشاں ہیں۔