بلاول بھٹو سے یکجہتی کیلیے ملک گیر ریلیاں مودی کا پتلا نذر آتش
پاکستان پیلزپارٹی کی جانب سے بلاول بھٹو سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر میں ریلیوں کا انعقاد کیا گیا
راولپنڈی کے لیاقت باغ میں ہونے والے پاکستان پیپلزپارٹی کے احتجاجی مظاہرے میں مظاہرین نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا پتلا نذر آتش کردیا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے بلاول بھٹو کے بیان 'مودی گجرات کا قصائی اور اب وزیراعظم ہے' کے بیان پر آج ملک بھر میں وزیر خارجہ اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلیے ریلیاں اور بھارتی وزیراعظم کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔
کراچی میں پریس کلب کے باہر جمع ہوئے شرکا نے کشمیر اور پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کا مقدمہ بہترین انداز سے لڑنے پر بلاول بھٹو کو خراج تحسین پیش کیا۔ شرکا کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اپنے نانا ذوالفقار علی بھٹو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دنیا بھر میں پاکستان کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔
لیاقت باغ میں پیپلز پارٹی راولپنڈی سٹی کے زیر اہتمام ریلی میں مظاہرین نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو گجرات کا قصائی قرار دیتے ہوئے دنیا سےانکی دہشت گردی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
اس موقع پر پارٹی کارکنوں نے چیئرمین وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور ان کی جانب سے نریندر مودی اور بھارت کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کو بے نقاب کرنے کو جراتمندانہ اقدام قرار دیا۔
ریلی اور مظاہرے کی قیادت پیپلز پارٹی کے سڑک صدر راجہ کامران جنرل سیکرٹری راجہ شاہد نے کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بلاول نے درست طور پر گجرات کے قصائی کو بے نقاب کیا، پیپلز پارٹی بھارت کی دہشت گردی کو بے نقاب کرتی رہے گی ۔
اس موقع پر مظاہرین نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے پتلے کو بھی نذر آتش کیا۔