وزیراعظم نوازشریف نے سرکاری ملازمتوں پر عائد پابندی اٹھالی

پابندی کے خاتمے کے بعد وزارت خزانہ وخارجہ، صنعت و پیداوار اور تجارت سمیت دیگر وزارتوں میں بھرتی ہوسکے گی


ویب ڈیسک April 02, 2014
وزیر اعظم نے وزارتوں، اداروں اور ڈویژنوں میں ضروری بھرتیوں کی اجازت دے دی۔ فوٹو؛ فائل

وزیراعظم نواز شریف نے سرکاری ملازمتوں پر عائد پابندی ختم کرتے ہوئے محکموں کو ضروری عملے کی بھرتی کی اجازت دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے سرکاری اداروں میں کئی سال سے عائد پابندی اٹھاتے ہوئے وزارتوں، اداروں اور ڈویژنوں میں ضروری بھرتیوں کی اجازت دے دی، پابندی کے خاتمے کے بعد وزارت خزانہ، وزارت صنعت و پیداوار، وزارت خارجہ اور تجارت سمیت دیگر وزارتوں میں بھرتی ہوسکے گی۔

واضح رہے کہ کئی سال سے سرکاری محکموں میں بھرتیوں پر پابندی کی وجہ سے وزارتوں، ڈویژنوں اور مختلف اداروں میں ہزاروں اسامیاں خالی ہیں جب کہ کئی سرکاری اداروں میں ملازم ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ پر کام کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں