اژدھے نے پنجرے کے سامنے بیٹھے شخص کا منہ دبوچ لیا ویڈیو وائرل

اژدھے کے حملے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کے دل دہلا دئیے

فوٹو فائل

اژدھے نے پنجرے کے سامنے بیٹھے شخص کا منہ اپنے جبڑوں میں دبا لیا، واقعے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اژدھے اور انسان کے تصادم کی ویڈیو فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر شیئر کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ متاثرہ شخص سانپ کے پنجرے کو چیک کررہا ہوتا ہے کہ اچانک دیوقامت سانپ اس پر حملہ آور ہوجاتا ہے۔

اژدھا اپنے جبڑوں سے اس کا چہرہ دبا لیتا ہے اور خود کو متاثرہ شخص کے پورے جسم پر مضبوطی سے لپیٹ لیتا ہے۔

سانپ کو حملہ آور دیکھ کر موقع پر موجود خاتون مدد کیلئے چیختی ہے تو کچھ لوگ فوری طور پر متاثرہ شخص کی مدد کیلئے آتے اور اسے سانپ کے منہ سے نجات دلواتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق متاثرہ شخص ٹھیک ہے تاہم اژدھے کے حملے کا سامنا کرنے والے شخص کے چہرے سے کافی خون بہا تھا۔







View this post on Instagram


A post shared by @laris_a9393




Load Next Story