قاہرہ میں یکے بعدیگرے 3 دھماکے پولیس آفیسر ہلاک 6 زخمی

قاہرہ یونیورسٹی کے باہرسیکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب 3 دھماکے ہوئے جبکہ کار میں نصب چوتھا بم ناکارہ بنا دیا گیا،پولیس حکام


قاہرہ یونیورسٹی کے باہرسیکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب 3 دھماکے ہوئے جبکہ کار میں نصب چوتھا بم ناکارہ بنا دیا گیا،پولیس حکام۔ فوٹو:اے ایف پی

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں یکے بعدیگرے 3 بم دھماکوں کے نتیجے میں پولیس آفیسر جبکہ 5 اہلکار سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قاہرہ یونیورسٹی کے باہر سیکیورٹی پوسٹ کے قریب یکے بعدیگرے 2 زور دار دھماکے ہوئے جس کی زد میں آکر پولیس جنرل طارق المرغووی جاں بحق جبکہ 5 اہلکار زخمی ہوگئے، دھماکوں کے فوری بعد امدادی ٹیمیں اور صحافیوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچی ہی تھی کہ یونیورسٹی کے مرکزی دروازے پر تیسرا زور دار دھماکا ہوگیا تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکوں کے فوری بعد یونیورسٹی کو فوری طور پر بند کردیا گیا ۔


پولیس کے مطابق دھماکوں کے وقت پولیس جنرل طارق المرغووی سادہ لباس میں ملبوس اپنے فرائض انجام دے رہے تھے جب کہ شرپسندوں نے چوتھا بم جو یونیورسٹی کے قریب کھڑی کار میں نصب کیا تھا اسے ناکارہ بنادیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں