جیولین تھرو کے دوران نیزہ 14سالہ طالبعلم کی گردن میں گھس گیا

طویل آپریشن کے دوران ڈاکٹروں نے نیزہ گردن سے نکال دیا


ویب ڈیسک December 18, 2022
فوٹو فائل

بھارتی اسکول میں جیولین تھرو کی مشق کے دوران جولین (نیزہ) میدان میں موجود طالب علم کی گردن میں گھس گیا۔

جیولین تھرو گیم کے دوران بچے کی گردن میں نیزہ گھسنے کا دل دہلا دینے والا واقعہ بھارتی ریاست اڑیسہ کے گاؤں اگلپور میں پیش آیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سدانندا مہر نامی 14 سالہ بچہ میدان میں بیٹھا جیولین تھرو کی مشق دیکھ رہا تھا کہ اچانک ایک نیزہ اسی کی گردن میں آلگا۔

متاثرہ بچے کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں طویل سرجری کے بعد بچے کی گردن سے نیزہ نکال دیا گیا۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچہ بلکل ٹھیک ہے اور نیزہ گھسنے سے خوش قسمتی سے صرف بچے کے ٹیشوز متاثر ہوئے تھے جو کچھ روز میں ٹھیک ہوجائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں