کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز بابراعظم احتجاجاً فیلڈ سے باہر رہے
بابر اعظم نے سیکیورٹی اہلکاروں کے رویے پر احتجاج کیا اور تقریباً دیڑھ گھنٹہ گراؤنڈ سے باہر رہے
کراچی ٹیسٹ کے دوسرے دن قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بطور احتجاج خاصی دیر تک فیلڈ سے باہر رہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بابر اعظم کو گزشتہ روز رات کے کھانے کیلیے باہر جاتے ہوئے سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے کھلاڑیوں کو روکنے پر غصہ تھا، اعلیٰ حکام کے سمجھانے پر وہ تقریبا ایک گھنٹے بعد میدان میں گئے۔
بابر اعظم کی گراؤنڈ میں غیر موجودگی پر محمد رضوان نے قیادت سنبھالی جبکہ کرکٹ بورڈ اور انتظامیہ نے بابر کے بارے میں یہ بتایا گیا کہ ناسازی طبع کی وجہ سے وہ نہیں آئے۔
پی سی بی نے معاملے پر چپ سادھ لی۔ نمائندہ ''ایکسپریس'' نے جب ڈائریکٹر میڈیا پی سی بی سمیع الحسن برنی سے رابطہ کیا تو انھوں نے کوئی جواب دینا مناسب نہ سمجھا۔