لیونل میسی کا کھیل جاری رکھنے کا اعلان

اپنے ملک کی طرف سے بطور چیمپیئن کھیل جاری رکھنا چاہتا ہوں، میسی


Muhammad Yousuf Anjum December 19, 2022
فوٹو : ٹویٹر

کنگ لیونل میسی نے انٹرنیشنل فٹبال میں ملک کی نمائندگی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

فرانس کو شکست دے کر ارجنٹینا کو 36 سال بعد فٹبال کا عالمی چیمپیئن بنوانے والے میسی نے واضح کیا ہے کہ وہ انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائر نہیں ہو رہے ہیں، اپنے ملک کی طرف سے بطور چیمپیئن کھیل جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں؛ فیفا ورلڈ کپ؛ ارجنٹینا فرانس کو شکست دے کر ورلڈ چیمپئن بن گیا

35 سالہ میسی کے مطابق خواہش ہے کہ ایک چیمپیئن کھلاڑی کے طور پر ابھی چند مزید میچز میں ارجنٹینا کی نمائندگی کرنے کا اعزاز پاوں۔

لیونل میسی کا کہنا تھا کہ خوش قسمت ہوں کہ کیریئر میں ہر ٹائٹل کا حصہ بنا ہوں اور یہ ورلڈ کپ ٹرافی تھی جو میرے پاس نہیں تھی، وہ بھی اب پانے میں سرخرو ہوا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں