حکومت الیکشن سے فرار اختیار کررہی ہے صدراپنا آئینی حق استعمال کریںشیخ رشید

پی ڈی ایم کے پاس نہ ووٹ ہیں اور نہ عوام کی سپورٹ صرف نوٹ ہیں ،شیخ رشید

ملک میں مہنگائی اور دہشت گردی کی لہرہے، شیخ رشید:فوٹو:فائل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت الیکشن سے فرار حاصل کررہی ہے صدر اپنا آئینی حق استعمال کریں۔


شیخ رشید نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم کے پاس نہ ووٹ ہے اور نہ عوام کی سپورٹ صرف نوٹ ہیں۔ ان چوروں کی وجہ سے کوئی پیسے نہیں دے رہا۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنا وعدہ پورا کردکھایا۔ اسمبلیاں ٹوٹتی ہیں یا نہیں لوگوں کے دل ٹوٹ چکے ہیں۔ ملک میں مہنگائی اور دہشت گردی کی لہر ہے۔ یہ الیکشن سے فرار اختیار کررہے ہیں۔ صدر سپریم کمانڈر ہیں اپنا آئینی حق استعمال کریں۔
Load Next Story