کوئٹہ میں موسم کی شدت بڑھ گئی زیارت منفی 2 ڈگری کیساتھ سرد ترین ریکارڈ

صوبے کے بیشتر اضلاع خصوصاً شمالی علاقوں میں سرد موسم کی شدت جاری رہے گی، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک December 19, 2022
(فوٹو فائل)

بلوچستان میں سردی کی شدت بڑھنے کے بعد بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زیارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ صوبے کا سرد ترین علاقہ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں درجہ حرارت 2 اور قلات میں 3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

علاوہ ازیں نوکنڈی میں درجہ حرارت 4 ، سبی میں 7 ، گوادر میں 11، جیونی میں 10 اور تربت میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔

ماہرین کے مطابق صوبے کے شمالی اضلاع میں سرد موسم کی شدت جاری رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |