کراچی میں کمرشل سرکاری زمین  3 روپے ماہانہ لیز پر دینے کا انکشاف

مسجد کو دی گئی زمین 3 لاکھ روپے ماہانہ کرائے پر پٹرول پمپ کو دے دی گئی، حکام


ویب ڈیسک December 19, 2022
زمین مسجد کو99 سال کی لیز پر دی گئی ہے:فوٹو:فائل

کراچی میں کمرشل سرکاری زمین صرف 3 روپے ماہانہ لیز پر دینے کا انکشاف ہوا ہے۔

اسلام آباد میں سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ و تعمیرات کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں کمرشل سرکاری زمین 3 روپے ماہانہ لیز پر دے دی گئی۔

سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ مسجد کو الاٹ کی گئی 532 اسکوائر یارڈ زمین 3 لاکھ روپے ماہانہ کرائے پر پٹرول پمپ کو دے دی گئی ہے۔مسجد انتظامیہ کا موقف ہے کہ مسجد کا خرچہ چلانے کے لیے زمین کرائے پر دی گئی۔ زمین 99 سال کی لیز پر مسجد کو دی گئی ہے۔

سینٹ کمیٹی کے اراکین نے کرائے کو انتہائی کم قرار دیتے ہوئے کراچی میں کمرشل زمینوں کی لیز کے معاملے پر رپورٹ طلب کرلی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔