سینیٹر اعظم سواتی پر بلوچستان میں بھی درج تمام مقدمات ختم

سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف تین مقدمات وندر، بیلہ اور چمن میں درج تھے۔


ویب ڈیسک December 19, 2022
سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف تین مقدمات وندر، بیلہ اور چمن میں درج تھے۔

سینیٹر اعظم خان سواتی پر درج مقدمات پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا۔

جسٹس عبدالحمید بلوچ نے اعظم خان سواتی پر درج مقدمات ختم کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

بلوچستان ہائی کورٹ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سینیٹر اعظم سواتی پر صوبے میں درج تمام مقدمات ختم کردیے۔

یہ بھی پڑھیں: اعظم سواتی کیخلاف درج مقدمات اسلام آباد منتقل کرنے کی درخواست

سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف تین مقدمات وندر، بیلہ اور چمن میں درج تھے۔

رواں ماہ کے شروع میں پی ٹی آئی رہنما کو کوئٹہ پولیس نے گرفتار کرکے بلوچستان کی کچلاک جیل منتقل کردیا تھا تاہم پھر کچھ روز بعد بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پر انہیں رہا کردیا گیا تھا۔

سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر سینیٹر اعظم سواتی پر سندھ بھر میں بھی درج مقدمات ختم کردیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں