خیبرپختونخوا میں دہشتگردی سے متعلق اداروں کی رپورٹ پریشان کن ہے رانا ثنااللہ

وفاق نے کے پی پولیس اور سی ٹی ڈی کی استعداد کار میں اضافے کی پیشکش کی تھی لیکن آج تک جواب نہیں ملا، وزیر داخلہ


ویب ڈیسک December 19, 2022
(فوٹو : فائل)

وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخوا سے متعلق قومی اداروں کی رپورٹ چشم کشا اور پریشان کن قرار دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے 1 سال میں خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 300 واقعات رونما ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ صورتحال اتنی سنگین ہے اور پی ٹی آئی حکومت سوئی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخوا کے بارے میں قومی اداروں کی رپورٹ چشم کشااور پریشان کن ہے۔

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں ملازمین کی تنخواہوں، پینشن اور نہ ہی شہداء کے لئے پیسے ہیں، 9 سال میں کے پی میں یہ ترقی ہوئی ہے؟

وفاقی وزیر داخلہ نے پی ٹی آئی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وفاق پر حملے کے لئے بندوقیں اور بندے جمع کرنے والوں نے سی ٹی ڈی ڈیپارٹمنٹ کی مضبوطی کے لئے کچھ نہیں کیا۔

رانا ثنااللہ نے انکشاف کیا کہ وفاق نے بھی خیبرپختونخوا کو پولیس اور سی ٹی ڈی کی استعداد کار میں اضافے کی پیشکش کی تھی لیکن آج تک جواب نہیں ملا۔

مزید پڑھیں : سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں سے مقابلے کی صلاحیت ہی نہیں، رپورٹ میں انکشاف

خیال رہے کہ خیبرپختونخوا میں نو سال سے برسر اقتدار پی ٹی آئی حکومت کے زیر انتظام دہشت گردی کے خاتمے اور مقابلے کے لیے قائم محکمے سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ) میں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت، افرادی قوت اور وسائل نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |