ڈالر کی انٹربینک قیمت مستحکم اوپن مارکیٹ میں سستا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت فروخت225.25روپے پر برقرا ررہی

فوٹو: فائل

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا۔


فاریکس رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت فروخت225.25روپے پر برقرا ررہی تاہم اوپن مارکیٹ میں 10پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت فروخت 234روپے سے کم ہو کر 233.90روپے ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 1روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت فروخت 256روپے سے بڑھ کر257روپے پر جا پہنچی اسی طرح2روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت 294روپے سے بڑھ کر296روپے ہو گئی۔
Load Next Story