غلطیوں سے سیکھ کر نیوزی لینڈ کے خلاف بہتر کھیل پیش کریں گےسعود شکیل
کھلاڑی خود غرض نہیں ہماری غلطیاں ناکامی کا سبب بنیں،سعود شکیل
پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر سعود شکیل نے کہا ہے کہ ہمارے کھلاڑی خود غرض نہیں،غلطیاں ناکامی کا سبب بنیں، غلطیوں سے سیکھ کر نیوزی لینڈ کے خلاف بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔
کراچی ٹیسٹ کے تیسرے دن کے کھیل کے بعد میڈیا سے بات چیت میں سعود شکیل نے کہا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا ا پنا انداز ہے جس کے وجہ سے اسے کامیابیاں مل رہی ہیں، تین ٹیسٹ میچز کی پانچ اننگز میں تین ففٹیز جڑنے والے سعود شکیل نے کہا کہ مجھے اندازہ ہے کہ میں سینچری اسکور نہیں کرسکا، میں اپنے اچھے شاٹس ہی کھیلتے ہوئے آوٹ ہوا، اس بات کا افسوس بھی ہے۔
دوسری جانب انگلینڈ کے ہاتھوں تین ٹیسٹ سیریز میں واش آوٹ کا شکار پاکستان کرکٹ ٹیم منجمنٹ نے میڈیا کے سخت اور تندوتیز سوالات سے بچنے کے لیے سینیئرز کھلاڑیوں اور آفیشلز کو پریس کانفرنس میں بھیجنے سے اجتناب برتا، نوجوان بیٹر سعود شکیل کوقربانی کا بکرا بناکر پریس کانفرنس کرائی گئی۔