نیوائر پارٹیوں کیلیے اسمگل کی جانیوالی منشیات برآمد خاتون سمیت 2 ملزمان گرفتار

منشیات اسلام آباد اور راولپنڈی میں سال نو کی پارٹیوں اور طلبہ میں تقسیم کی جانی تھی، اے این ایف


ویب ڈیسک December 20, 2022
لاکھوں روپے مالیت کی منشیات پلاسٹک کے ڈبوں میں چھپائی گئی تھی

اینٹی نارکوٹکس فورس نے نیو ائر پارٹیوں اور طلبہ کو فروخت کرنے کے لیے اسمگل کی جانے والی منشیات برآمد کرکے خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق ایک اہم اور کامیاب آپریشن کے دوران نوجوانوں، خصوصاً کالج و یونیورسٹی کے طلبہ کو پارٹی ڈرگز کی تقسیم و ترسیل کی غرض سے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔

حکام نے کراچی سے اسلام آباد لیڈی کیریئر کے ذریعے وِیڈ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی۔ اطلاع تھی کہ ایک خاتون لاکھوں روپے مالیت کی وِیڈ بذریعہ بس کراچی سے راولپنڈی اسمگل کرے گی، جس پر اے این ایف کی ٹیم نے معلومات کے بعد بس ٹرمینل راولپنڈی کی مسلسل نگرانی کی۔

اسی دوران ٹرمینل پر ایک مشتبہ شخص جو وزیرستان کا رہائشی ہے، اور خاتون کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔ خاتون کے بیگ کی تلاشی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی 4 کلو 368 گرام پلاسٹک کے ڈبوں میں چھپائی گئی وِیڈ قبضے میں لےلی گئی ہے۔

arrest

ترجمان اے این ایف کے مطابق ملزم راولپنڈی اور اسلام آباد میں پارٹی ڈرگز کی تقسیم میں ملوث گروہ کا اہم رکن اور آرگنائزر ہے۔ ضبط شدہ وِیڈ راولپنڈی اور اسلام آباد میں سالِ نو کی پارٹیوں کے دوران تقسیم کرنے کے لیے تھی۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں