مودی کی حقیقت بتانے پر بی جے پی نے میرے سر کی قیمت لگائی بلاول

تاریخی حقائق بیان کرنے پر پڑوسی ملک کے وزیرخارجہ کو قتل کی دھمکی کا مطلب لائن عبور کرنا ہے، بلاول بھٹو زرداری


ویب ڈیسک December 20, 2022
حقائق بتانے کو توہین سمجھا گیا اور بھارت میں میرے خلاف مظاہرے کیے گئے،بلاول بھٹوزرداری:فوٹو:فائل

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سے متعلق حقیقت بیان کرنے پر بی جے پی نے میرے سر کی 2 کروڑ قیمت لگا دی۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نریندر مودی کو گجرات کا قصائی میں نے نہیں کہا بلکہ یہ وہ الفاظ ہیں جو 2002 میں گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام کے بعد مودی کے لیے استعمال کیے گئے۔ نریندر مودی اس وقت گجرات کے وزیراعلی تھے۔



بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ میں نے صرف تاریخی حقائق دہرائے جس کو ذاتی توہین سمجھا گیا۔ میرے بیان کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پارٹی بی جے پی نے میرے سر کی قیمت 2 کروڑ روپے لگا دی اور پورے بھارت میں میرے خلاف مظاہرے کیے گئے۔پڑوسی ملک کے وزیرخارجہ کے سر کی قیمت لگانے کا مطلب لائن عبور کرنا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |