اسلام آباد سے کراچی آنیوالا نوجوان مسافر دوران لینڈنگ انتقال کرگیا
بلدیہ ٹاؤن کراچی کے رہائشی 19 سالہ حنین فاروق کو دوران پرواز دل کی تکلیف محسوس ہوئی تھی
اسلام آباد سے کراچی آنے والی سیرین ائر کی پرواز کا نوجوان مسافر دوران لینڈنگ انتقال کرگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق 19 سالہ نوجوان حنین فاروق سیرین ائر کی پرواز ای آر 505 کے ذریعے اپنے کزن عمران سومرو کے ہمراہ وفاقی دارالحکومت سے کراچی آ رہا تھا کہ دوران پرواز اچانک دل کی تکلیف ہوئی۔
مسافر کی طبیعت بگڑنے پر کراچی ائرپورٹ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی اور وفاقی وزارت صحت کے ڈاکٹرز کو انتظامات کی ہدایت کردی گئی تھی، تاہم مسافر کو طیارے سے باہر لانے پر ڈاکٹرز نے چیک کیا تو وہ پہلے ہی انتقال کر چکا تھا۔
وفاقی وزارت صحت کے ڈاکٹرز نے مسافر حنین فاروق کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا۔ واضح رہے کہ سیرین ائر کی پرواز ER-505 رات 12 بجے اسلام آباد سے کراچی پہنچی۔ جاں بحق ہونے والا مسافر بلدیہ ٹاؤن مدینہ کالونی کا رہائشی ہے۔