سیاسی انا اور ضد کی وجہ سے ملک خسارے میں جا رہا ہے شیخ رشید

حکومت کا اعتماد یا عدم اعتماد اُس کے گلے پڑے گا اور رسوائی ہوگی، ٹوئٹر بیان


ویب ڈیسک December 20, 2022
قوم کی بکنے اور بکنے والے ہر ممبر پر نظر ہے، شیخ رشید (فوٹو فائل)

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیاسی انا اور ضد کی وجہ سے ملک خسارے میں جا رہا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک مزید سیاسی عدم استحکام اور فاشزم کی طرف جا رہا ہے۔

 



اتحادی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پہلے کہتے تھے اسمبلیاں توڑیں تو الیکشن کروا دیں گے، اب کھیلیں گے نہ کھیلنے دیں گے کی پالیسی پر آ گئے ہیں۔

سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ سیاسی انا اور ضد کی وجہ سے ملک خسارے میں جا رہا ہے،حکومت کا اعتماد یا عدم اعتماد اُس کے گلے پڑے گا اور رسوائی ہوگی۔

شیخ رشید نے کہا کہ قوم کی بکنے اور بکنے والے ہر ممبر پر نظر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں