پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کا جمعرات کو اسپیکر کے سامنے پیش ہونیکا فیصلہ

ارکان اسپیکر راجہ پرویز اشرف کے رو برو مستعفی ہونے کی تصدیق کریں گے


ویب ڈیسک December 20, 2022
(فوٹو: فائل)

قومی اسمبلی سے مستفی ہونے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے 123ارکان نے جمعرات کو اسپیکر کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ارکان اسمبلی اسپیکر راجہ پرویز اشرف کے رو برو مستعفی ہونے کی تصدیق کریں گے۔

پی ٹی آئی ارکان اسمبلی 22 دسمبر کو کے پی ہاؤس اسلام آباد میں جمع ہوں گے، ارکان ممکنہ طور پر شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں پارلیمنٹ آئیں گے اور شاہ محمود قریشی ارکان کو لے کر اسپیکر کے سامنے پیش ہوں گے۔

مزید پڑھیں؛ عمران خان سمیت پی ٹی آئی اراکین استعفوں کی تصدیق کیلیے اسپیکر کے سامنے پیش ہوں گے

واضح رہے کہ 14 دسمبر کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے استعفوں کی تصدیق کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس جانے کا اعلان کیا تھا۔

سابق وزیراعظم پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیاں بھی توڑنے کا اعلان کر چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں