لوگوں کے پاس کھانے کو نہیں مگر دیپیکا کے کپڑوں پر ہنگامہ کر رہے ہیں رتنا پاٹھک

رتنا پاٹھک شاہ بھی شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کے حق میں بول پڑیں

(فائل فوٹو)

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ رتنا پاٹھک کا کہنا ہے کہ لوگوں کے پاس کھانے کے لیے کچھ نہیں اور ہم ہنگامہ کر رہے ہیں کہ کس نے کیا پہنا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رتنا پاٹھک نے فلم پٹھان کے گانے میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے کپڑوں پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اپنا ردِعمل دیا ہے۔

سینئر اداکارہ نے کہا کہ لوگوں کے پاس کھانے کے لیے کچھ نہیں اور ہم ہنگامہ یہ کر رہے ہیں کہ کس نے کیا پہنا؟؟ انہوں نے کہا کہ پٹھان میں جان ابراہم بھی ہیں، لوگ کیا اس پر بات نہیں کر رہے کہ شاہ رخ خان اس فلم سے پانچ سال بعد بڑے پردے پر واپس آئیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیا لوگ اس بات کو نہیں سوچ رہے کہ یہ فلم بھارت کے قومی دن کے موقع پر شاہ رخ نے اس فلم کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا۔
Load Next Story