عراق موٹرسائیکل سوار مسلح افراد کے حملے میں 8 ہلاک اور 2 زخمی

حملہ آور ممکنہ طور پر داعش جنگجو تھے، وزارت دفاع


ویب ڈیسک December 20, 2022
گاؤں پر حملہ ممکنہ طور پر داعش نے کیا، فوٹو: فائل

عراق کے ایک گاؤں پر مسلح افراد نے تین اطراف سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں 9 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد آج دہشت گردوں نے ایک اور کارروائی کی۔

دارالحکومت بغداد کے شمالی علاقے میں واقع ایک گاؤں پر علی الصبح موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے تین جانب سے حملہ کردیا۔ دیہاتی بھی اپنے دفاع میں نکل آئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : عراق؛ سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر بم دھماکے میں 9 اہلکار ہلاک

موٹر سائیکل سواروں نے دیہاتیوں پر اندھا دھند فائرنگ کی جس میں 8 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ جوابی فائرنگ سے حملہ آور بھاگ کھڑے ہوئے۔

تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم اس گاؤں کے باسیوں نے 2014 میں داعش کے خلاف اپنی زمینوں اور جانوں کی حفاظت کے لیے پیرا ملٹری فوج بنائی تھی۔

عراق کے وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے یہ حملہ ممکنہ طور پر داعش نے بدلے کے لیے کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں