ارشد شریف قتل کیس میں جے آئی ٹی نے 26 گواہان کے بیانات ریکارڈ کرلیے
ایس جے آئی ٹی نے مزید اہم گواہان کو 21 دسمبر کو طلب کرلیا
December 20, 2022
سپریم کورٹ کی ہدایت پر بنائی جانے والے ارشد شریف قتل کیس کی جے آئی ٹی نے 26 گواہان کے بیانات قلم بند کرلیے جبکہ مزید اہم گواہوں کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نامور صحافی ارشد شریف قتل کیس کی ایس جے آئی ٹی کا آٹھواں اجلاس ہوا، جس میں بتایا گیا کہ اب تک 26 گواہوں کی شہادتیں قلمبند ہوچکی ہیں۔
پولیس کے مطابق مزید شہادتیں قلمبند کرنے کے لئے اہم گواہوں کو بروز بدھ 21 دسمبر 2022ء کو طلب کیا گیا ہے۔ جس کے بعد ایس جے آئی ٹی کا اگلا اجلاس بھی ہوگا۔