پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی طے کرلی

اسپیکر اسمبلی نے اجلاس جمعے تک ملتوی کردیا جبکہ عمران خان کو اسمبلی تحلیل کی تاریخ بھی 23 دسمبر مقرر کرچکے ہیں


December 20, 2022
(فوٹو فائل)

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب اسمبلی کے حوالے سے حکمت عملی طے کرلی جبکہ گورنر پنجاب کی جانب سے اعتماد کے ووٹ کیلیے بلائے جانے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کو غیر آئینی قرار دے دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے اجلاس 23 دسمبر جمعہ تک ملتوی کردیا، 23 دسمبر کو ہی عمران خان کی پنجاب اسمبلی تحلیل کر نے کی تاریخ مقرر کی ہے جبکہ پی ٹی آئی نے جمعہ کے روز وزیراعلی، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحاریک پرووٹنگ کی تجویز کی ہے۔

ذرائع کے مطابق عدم اعتماد کی تحاریک پر کارروائی کے بعد پی ٹی آئی جمعے کو ہی اسمبلیاں توڑنے کا ارادہ رکھتی ہے اور اگر اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی تو اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس گورنرپنجاب کو بھجوا ئی جائے گی۔

مزید پڑھیں: کل اجلاس نہ ہوا تو پرویز الہی وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے، ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کا اتفاق

دوسری جانب مسلم لیگ ن نے اکیس دسمبر کو گورنر پنجاب کے طلب کردہ اجلاس کے نہ ہونے کی صورت میں قانونی آپشنز پر غور شروع کردیا ہے جبکہ امکان ہے کہ اس حوالے سے پی ڈی ایم کی جانب سے عدالت میں مشترکہ درخواست بھی دائر کی جائے گی۔

علاوہ ازیں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان وزیر اعلیٰ کی جانب سے اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر قانونی اور آئینی آپشنز کا جائزہ بھی لیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔